سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بلا علم بات نہیں کرتی تھیں
علی محمد الصلابیدوم: شریح بن ہانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھنے کے لیے آیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم ابن ابی طالب کے پاس چلے جاؤ اور ان سے پوچھ لو، کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کرتے تھے۔ ہم ان کے پاس گئے اور ان سے پوچھا تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات موزوں پر مسح کے لیے مقرر فرمائے۔‘‘
(صحیح مسلم: حدیث نمبر: 276)