Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیخ احمد سر ہندی حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ کا فتویٰ


یقین کیجیے کہ گمراہ مخلص کی صحبت، کافر کی صحبت سے زیادہ خطرناک ہے، اور تمام گمراہ فرقوں میں سب سے زیادہ غلیظ ترین فرقہ وہ ہے جو رسول اللہﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بغض و عناد رکھتے ہیں۔

(مکتوبات امام ربانی: صفحہ، 28)

ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:

کافر کی صحبت سے بدعتی کی صحبت کا فساد زیادہ بڑھا ہوا ہے، تمام بدعتوں میں سب سے زیادہ بدعتی وہ جماعت ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بغض رکھے۔ خداوند عالم قرآن پاک میں خود اِن کو کافر فرماتے ہیں:

لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌ (سورۃ الفتح: آیت نمبر، 29)

(مكتوبات: جلد، 1 صفحہ، 71)