Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ان کی کتابوں کا تذکرہ

  الشیخ ممدوح الحربی

ان کی کتابوں کا تذکرہ

مکارمہ اسماعیلیوں کے اہم مراجع اور کتب درج ذیل ہیں:

  1.  ”الذخیرۃ فی الحقیقتہ“ یہ داعی علی بن ولید کی تالیف ہے اس پر تحقیق محمد حسن اعطیٰ اسماعیلی کی ہے۔
  2. مسائل مجموعہ من الحقائق العالیہ والد قائق والأ سرار السامیۃ“ ہے۔ اس کے مقدمے میں لکھا ہے: یہ اہلِ حل و عقد کی اجازت کے بغیر پڑھنا منع ہے۔
  3.  ”الافتخار و الینابیع“ ہے۔ یہ داعی ابو یعقوب اسد ثانی کی تالیف ہے اس کی تحقیق مصطفٰی غالب اسماعیلی نے کی ہے۔
  4.  ”تأویل الدعائم“ ہے۔
  5. دعائم الاسلام“ ہے یہ نعمان بن محمد کی کتابیں ہیں۔
  6. خمس رسائل اسماعیلیہ“ ہے اس پر تحقیق عارف تامر اسماعیلی کی ہے۔
  7.  ”کنز الولد“ ہے یہ اسماعیلیوں کی بہت مشہور کتاب ہے یہ ابراہیم حامدی کی تالیف ہے۔
  8.  ”تاج العقائد و معدن الفوائد“ ہے یہ علی بن ولید کی تالیف ہے۔
  9. ”اساس التاویل“ ہے۔ یہ قاضی نعمان بن حیون کی تالیف ہے۔ عارف تامر اسماعیلی نے اس پر تحقیق کی ہے۔

مکارمہ اسماعیلیوں کی دعوت کے مراتب:

  1.  امام و داعی کا رتبہ ہے۔ یہ دعوتِ اسماعیلی کا مرکزی کردار ہے اور قیادت عالیہ کا یہ سرچشمہ ہے۔
  2. مرتبہ الحجتہ و الباب ہے یہ امام کا نائب ہوتا ہے اس کے پاس امام کے اسرار ہوتے ہیں اور یہ امام کے اعمال اور سرگرمیوں کی امانت ہوتا ہے۔
  3.  رتبہ داعی بلاغ کا کام ہے۔ یہ امر و نہی کی تبلیغ کا ذمہ دار ہوتا ہے یہ ملکوں، علاقوں اور شہروں میں داعی بھیجتا ہے اور ان کے متعلق راز داری اور معلومات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
  4.  مرتبہ داعی مطلق ہے۔ یہ دعوت والے ملکوں میں سفر کی تمام صلاحیتیں رکھتا ہے۔ اس داعی مطلق کو دو نمائندے دیئے جاتے ہیں، مذہب کی دعوت میں وہ اس کی خدمات سر انجام دینے پر مقرر کیے جاتے ہیں۔
  5.  مرتبہ داعی ماذون کا ہے یعنی جسے اجازت دی گئی ہے اس کا کام دعوتِ اسماعیلی قبول کرنے والوں سے عہد و پیمان لینا ہوتا ہے۔
  6. مرتبہ داعی محصور کا ہے۔ یہ جس علاقہ کو تبلیغ کے لیے محدود کیا جاتا ہے اس کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اس علاقے میں جو دعوت قبول کرتے ہیں ان سے عہد و میثاق لیتا ہے۔ اور اسے اجازت ہوتی ہے کہ مذہب اسماعیلی کی دعوت پھیلاتے وقت اگر اسے دوسرے اسلامی فرقوں پہ بحث کرنی پڑ گئی تو وہ اس کا مجاز ہوتا ہے یہ اس کو اس مرتبہ پر فائز کرتے ہیں جو فلسفہ اور علم مناظرہ پہ بلند درجہ پر براجمان ہو اس مرتبہ کا داعی جماعت، عیدین، جنازہ اور زکوٰۃ جمع کرنے اور اسے اپنے سے اوپر والے تک پہنچانے اور حج کے موسم میں حج کے طریقوں کی تعلیم پر متعین کیا گیا ہوتا ہے۔
  7. مرتبہ مکالب کا ہے۔ یہ سمجھیں کہ یہ اسماعیلی دعوت کے مریدوں کا پہلا فوجی ہوتا ہے اس کا کام سی آئی ڈی کرنا ہے اور اسماعیلی دعوت کے متعلقہ خبروں کی کھوج لگانا ہے۔