Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد عورت کے ساتھ نکاح


سوال: مجھے ایک ہندو عورت کے ساتھ آج سے گیارہ سال پہلے محبت ہو گئی تھی اس لیے میں نے اس عورت کو بذاتِ خود کلمہ پڑھا کر مسلمان بنایا۔ میرے دوستوں کی موجودگی میں میں نے اور اس عورت نے آپس میں ایک دوسرے کو ذات بخشی اور ان دو مسلم دوستوں کی گواہی کے بعد ہم نے ازدواجی زندگی شروع کی تھی مگر یہ سب خفیہ رکھا تھا۔ پھر مذکورہ عورت نے کچھ کفر کی حرکتیں کر ڈالی، اس لیے میں نے اس عورت کے ساتھ تعلق قطع کر دیا ہے، پھر وہ عورت میرے ساتھ تعلق جوڑنے پر مجھے مجبور کر رہی ہے۔ تو اس عورت کو دوسری مرتبہ رکھ سکتا ہوں؟

جواب: اگر اس عورت کو آپ رکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کفر سے پکی توبہ کروا کے مسلمان بنا دے پھر دوبارہ تجدیدِ نکاح کرو۔

(فتاویٰ عبدالغنیٰ: صفحہ، 280)