Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم عورت کے ساتھ نکاح کرنے اور اس میں شرکت کرنے کا حکم


غیر مسلم عورت کے ساتھ نکاح کرنے اور اس میں شرکت کرنے کا حکم

سوال: ایک مسلمان اپنی بالغ لڑکی کا نکاح غیر مسلم کے ساتھ کرائے اور کسی قسم کی ناراضگی کے بغیر ایسے نکاح میں شریک ہو تو شرعاً یہ نکاح جائز ہے؟ شادی کے بعد غیر مسلم شوہر سے بچہ پیدا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: ایسا نکاح بلکل درست نہیں، حرام اور باطل ہو گا۔ لڑکی کا باپ بد دین اور سخت عذاب کا حقدار ہو گا، ایمان چلے جانے کا خطرہ ہے (اللہ تعالیٰ جل شانہ کی پناہ)۔ ایسے نکاح کی اجازت نہیں دینی چاہیے بلکہ ایسا نکاح فسخ کرا دینا چاہیے۔ ایسے غیر مسلم باپ سے پیدا شدہ اولاد حرامی کہلائے گی مگر بچہ کا انتقال ہو جائے تو ماں کے تابع سمجھ کر نمازِ جنازہ پڑھنے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔

(فتاویٰ عبدالغنیٰ: صفحہ، 301)