غیر مسلموں کے تہواروں میں حصہ لینا
غیر مسلموں کے تہواروں میں حصہ لینا
ہندو لوگوں اور غیر مسلموں کے تہواروں میں کسی بھی طرح حصہ لینا جیسا کہ پٹاخے پھوڑنا، دیوالی کے دن چراغ جلانا، دشیرہ کے دن گھوڑے دوڑانا، ہولی کے دن آگ جلانا، اتراین کے دن پتنگ چڑھانا، سب حرام ہے۔ بعض علماء نے تو اس کو کفر لکھا ہے۔ یعنی مذکورہ سب اعمال کفریہ اعمال ہیں ان اعمال سے مسلمان کفر کے قریب پہنچ جاتا ہے، اس کا ایمان خطرے میں ہے۔ قرآن شریف میں ہیں۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا۔ (سورة آل عمران : آیت 156)
ترجمہ: اے ایمان والو! ان کافروں کی طرح نہ ہونا۔
(فتاویٰ عبدالغنی : صفحہ 86)