Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وہ اصول جن پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے استدراکات کی بنیاد تھی

  علی محمد الصلابی

یہ عنوان قائم کرنے سے ہمارا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سب کچھ درست فرمایا، یا یہ کہ جن پر انھوں نے استدراکات کیے، ان پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رائے کو ترجیح دی جائے۔ یہ مقام اس بحث کے لیے مناسب نہیں اور نہ ہی ہم انبیاء کے علاوہ کسی کے معصوم ہونے کے قائل ہیں۔ لیکن ہمارا مقصد صرف سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت کی معرفت ہے۔