Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شخصی قربت کی اہمیت

  علی محمد الصلابی

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ بیوی خاوند کے تمام اقوال و افعال سے سب سے زیادہ واقف ہوتی ہے۔ نیز اسے عورت کے متعلقہ احکام مردوں سے زیادہ معلوم ہوتے ہیں اس کی دلیل سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص (عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما ابو محمد قریشی سہمی جلیل القدر صحابی بلکہ دورِ صحابہ کے امام، علامہ اور عابد مشہور ہوئے۔ اپنے والد سے پہلے اسلام قبول کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حدیث لکھنے کی اجازت دی۔ جنگ صفین میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شامل ہوئے لیکن جنگ میں بذات خود شریک نہ ہوئے۔ 65 ہجری کے لگ بھگ وفات پائی۔ (الاستیعاب لابن عبدالبر رحمہ اللہ: جلد 1 صفحہ 292۔ الاصابۃ لابن حجر رحمہ اللہ: جلد 4 صفحہ 192۔)رضی اللہ عنہما کا وہ فتویٰ ہے جو وہ بیان کیا کرتے تھے کہ عورتیں جب غسل کریں تو اپنے سر کے بال کھول لیا کریں ۔ یہ بات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سن لی تو انھوں نے فرمایا:

’’ابن عمرو پر اس فتویٰ کی وجہ سے جتنا تعجب کیا جائے کم ہے وہ عورتوں کو غسل کے دوران سر کھولنے کا حکم دیتا ہے۔ وہ ان کو سر منڈوانے کا حکم کیوں نہیں دیتا۔ بے شک میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے اور میں اس سے زیادہ کچھ نہ کرتی کہ اپنے سر پر تین لپیں پانی ڈال دیتی۔‘‘

(صحیح مسلم: حدیث نمبر 33)