Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اگر مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق گوشت مہیا نہ ہو تو کھانا جائز نہیں


اگر مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق گوشت مہیا نہ ہو تو کھانا جائز نہیں

سوال: جہاز پر گائے گوشت غیر مسلموں کے ہاتھ سے کٹا ہوتا ہے کیا اس کا کھانا جائز ہے؟ مسلمانوں کے علاؤہ کسی اور شخص کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہے؟ اس کی کیا شرائط ہیں؟

جواب: کسی صحیح مسلمان یا واقعی اہلِ کتاب کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا جائز ہے بشرطیکہ صحیح طریقے سے بسم اللّٰہ پڑھ کر ذبح کیا گیا ہو اور دیگر غیر مسلموں کے ہاتھ کا کٹا ہوا گوشت حلال نہیں ہے غیر مسلم کمپنیوں کے جہاز میں اگر مسلم عقیدے کے مطابق گوشت فراہم نہیں کیا جاتا تو اس کا کھانا جائز نہیں ہے

(جامع الفتاویٰ:جلد، 8 صفحہ، 273)