Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا


غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا

غیر مسلم کو زکوٰۃ نہ دی جائے، کیونکہ فرمانِ نبویﷺ ہے کہ : پھر یہ زکوٰۃ ان کے فقراء پر لوٹائی جائے گی (یعنی فقرائهم میں ضمیر مسلمانوں کی طرف لوٹتی ہے، اس لیے زکوٰۃ کافر کو نہ دینی چاہیے)۔

صدقۃ الفطر نذر کفارہ میں اختلاف ہے۔ امام ابو حنیفہؒ اور امام محمد رحمۃ اللہ کے نزدیک کافر کو دینا جائز ہے اور امام ابو یوسفؒ کا اس میں اختلاف ہے اور انہوں نے فرمایا کہ زکوٰۃ پر قیاس کرتے ہوئے تمام واجب صدقات کا ان کو دینا جائز نہیں ہے، اور امام شافعیؒ کا بھی یہی قول ہے۔ 

(فقہ حنفی قرآن و سنت کی روشنی میں: جلد، 1 صفحہ، 363)