Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ننانوے فیصد کفر اور ایک فیصد اسلام مسئلہ کی وضاحت


میرے محترم قارئین کرام! مسئلہ ننانوے فیصد کفر ایک فیصد اسلام کے تحت آپ ایک چیز یہ ملاحظہ فرمائیں گے کہ اس جملہ سے کیا مراد ہے؟ اس جملے کا مقصد کیا ہے؟ دوسری چیز یہ ملاحظہ فرمائیں گے کہ شیعہ کی ہر چیز مسلمانوں سے الگ ہے، کوئی ایک چیز، عقائد و ایمانیات میں سے ایسی نہیں جس میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ متفق ہوں ۔ پھر یہ بات کہنا فضول ہے کہ جب تک ایک فیصد اسلام ہو تو شیعہ کو کافر نہیں کہیں گے۔ تیسری چیز یہ ملاحظہ فرمائیں گے کہ کافر بننے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ تمام چیزوں کا انکار کیا جائے بلکہ ضروریات دین میں سے کسی ایک چیز کے انکار سے بھی انسان کافر ہو جاتا ہے۔