تفسير آیت معیت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تفسير آیت معیت

  مولانا اللہ یار خانؒ

صفحہ 8 از 8

خير هذه الامه بعد نبيها ابوبکرؓ و عمرؓ فی بعض الاخبار ولو اشاء عن اسم الثالث لفعلت۔

ترجمہ: سیدنا علیؓ نے فرمایا کہ نبیﷺ کے بعد اس امت کے بہترین آدمی سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ ہیں اگر میں چاہوں تو تیسرے آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔

یہ روایت سیدنا علیؓ سے متواتر ہے ان کے نزدیک اس امت میں سب سے افضل سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ ہیں اس روایت سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ شیخینؓ کو برا بھلا کہنا سیدنا علیؓ کے نزدیک جرم قابلِ سزا ہے جیسا کہ آپؓ نے عمل سے کر دکھایا۔

اس کے بعد بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق رُحٙمٙآءُ بٙیْنٙھُمْ کے اعلانِ خداوندی میں کسی کو شک باقی رہ جاتا ہے تو یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔

اللهم احسن عاقبتنا فی الامور كلها واجرنا من خزی الدنيا وعذاب الاخره اللهم يا مصرف القلوب صرف قلوبنا على طاعتك۔



صفحہ 8 از 8