Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا مسلمان غیر مسلم مملکیت میں حرام گوشت استعمال کر سکتے ہیں


کیا مسلمان غیر مسلم مملکیت میں حرام گوشت استعمال کر سکتے ہیں

سوال: میں امریکہ میں زیر تعلیم ہوں یہاں اکثر ممالک کے طلبہ ہیں جب انہیں کوشش کے باوجود حلال گوشت میسر نہیں ہوتا تو سنور سے ایسا گوشت خریدتے ہیں جو اسلامی طریقے پر ذبح شدہ نہیں ہوتا تو بتائیں ہم کیا کریں؟

جواب: صورت مسئولہ میں پہلے چند اصول سمجھ لیجئے اس کے بعد مذکورہ بالا مسئلہ سمجھنے میں ان شاءاللّٰہ دشواری نہیں ہوگی۔

(1) اکل حلال ضروری اور فرض ہے حلال کو ترک کرنا اور حرام کو اختیار کرنا بغیر ضرورت شرعی ناجائز و حرام ہے۔

(2) حلال چیزیں جب تک مل جائیں حرام کا استعمال جائز نہیں۔

(3) گوشت پسندیدہ اور مرغوب چیز ہے اگر حلال مل جائے تو بہتر ہے لیکن اگر حلال نہ مل سکے تو حرام کا استعمال درست نہیں۔

(4) کسی کے نزدیک پسندیدہ ہونے کی وجہ سے حرام کا استعمال حلال نہیں ہوتا۔

(5) حرام اشیاء کا استعمال اس وقت جائز ہے جب حلال بالکل نہ ملے، جان بچانے کے لئے حلال موجود نہ ہو اسی کو اضطرارِ شرعی کہا جاتا ہے۔

(جامع الفتاویٰ:جلد:8:صفحہ:224 )