Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کے ساتھ محبت اور دوستی و تعلقات قائم کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میں ہسپتال میں ڈاکٹر ہوں اور ڈیوٹی کے دوران غیر مسلم ڈاکٹرز کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے۔ ہم لوگ یعنی مسلم اور غیر مسلم ساتھ مل کر ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں اور دعوت میں شریک ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ غیر مسلم کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب: غیر مسلموں کے ساتھ دوستی اور محبت قائم کرنا ناجائز ہیں۔ ہوٹل میں اگر اپنا اپنا کھانا ایک ٹیبل پر ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں، اس سے محبت کا ثبوت نہیں ہوتا۔ خود دعوت کرنا یا غیر مسلم کی دعوت قبول کرنا جائز نہیں۔

(وقار الفتاویٰ: جلد،چ3 صفحہ، 238)