سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر میں دفن کرنے کی اجازت دینے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عظیم منقبت ظاہر ہوتی ہے۔
ابن ابی الحدید لکھتا ہے: ’’روایت میں ہے کہ جب ان سے ان کے گھر میں دفن کرنے کی اجازت طلب کی گئی تو انھوں نے اسے منظور کر لیا۔ اس واقعہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی منقبت نمایاں ہے۔‘‘
(شرح نہج البلاغۃ: جلد 16 صفحہ 51)