مسلمان میت کو کافر سے غسل دلانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک فلاحی کمیٹی میت کے کفن دفن کا انتظام کرتی ہے۔ یوں کہ غسل دینے والا مسلمان نہیں ہوتا، بلکہ جمعدار ہوتا ہے، میت کو لٹا کر پانی ڈال کر کفن پہنا دیتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
جواب: مسلمان پر مسلمان میت کو غسل دینا، نمازِ جنازہ پڑھنا، اور دفن کرنا فرض کفایہ ہے، کوئی کافر عبادت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ لہٰذا کسی کافر سے مسلمان میت کو غسل دلانا جائز نہیں۔ اور کافر میت کے متعلق شریعت کا حکم یہ ہے کہ اس کو مردہ جانور کی طرح کھینچ کر کسی گڑھے میں سنی ڈال کر دبا دیا جائے گا۔ نہ اس کو کفن دیا جائے گا اور نہ غسل دیا جائے گا۔ (وقار الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 381)