Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل تشیع کی گواہی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جنتی ہیں

  علی محمد الصلابی

شیعوں کی طرف سے عائشہ رضی اللہ عنہا کی توبہ اور اس کے جنتی ہونے کی گواہی ملتی ہے۔ ابن ابی الحدید لکھتا ہے:’’ البتہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی توبہ مقبول ہے اور ان کی توبہ کی روایات طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما کی توبہ والی روایات سے بہت زیادہ ہیں۔‘‘

(المصدر السابق: جلد 17 صفحہ 254۔)

وہ کہتا ہے کہ ’’یہ تمام فصل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے خاص ہے اور ہمارے اصحاب کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ اس نے جو کچھ کیا وہ اس کی خطا تھی۔ پھر اس نے توبہ کر لی اور توبہ کر کے اس نے وفات پائی اور وہ اہل جنت سے ہے۔‘‘

(شرح نہج البلاغۃ: جلد 6 صفحہ 214)