غیر مسلم کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمانوں کے قبرستان میں کسی ہندؤ، بہائی یا عیسائی کو دفن کر سکتے ہیں؟ اگر ان مذاہب کے لوگ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیئے گئے، تو دین اسلام میں اس کی شرعی حیثیت کیا ہو گی؟
جواب: کافر و مرتد میں سے کسی مردے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا ناجائز ہے۔ ان کی جائے دفن ہندؤوں کا مرگھٹ ہے۔ لیکن اگر کسی نے غلطی سے غیر مسلم میت کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا تو اسے قبر سے نکالا نہیں جائے گا۔
(وقار الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 381)