Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بد عقیدہ امام کے پیچھے نماز پڑھنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی مسجد کا امام بد عقیدہ ہو تو آیا اس کے پیچھے نماز باجماعت پڑھیں یا تنہا پڑھیں؟

جواب: اگر معلوم ہے کہ امام کا عقیدہ اس درجہ خراب ہے کہ اس پر کفر کا حکم ہوتا ہے، تو ایسے امام کے پیچھے جماعت میں شریک نہ ہو۔ اگر امام کے عقیدے میں خرابی اس سے کم درجے کی ہے تو جماعت میں شریک ہو جائے اور بعد میں اپنی نماز کا اعادہ کرے۔ 

(وقار الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 187)