Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کے لئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص جو کہ عیسائی تھا اور صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا نبی مانتا تھا، فوت ہو چکا ہے۔ اس کی بیٹی مسلمان ہے وہ چاہتی ہے کہ اپنے باپ کی روح کو قرآن مجید پڑھوا کر ایصال ثواب کروائے۔ اس عیسائی کی مسلمان بیٹی اپنے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن شریف کا ختم پڑھو سکتی ہے یا نہیں؟

جواب: نبی کریمﷺ کی بعثت کے بعد امم سابقہ کا کوئی اہلِ کتاب یہودی و نصرانی وغیرہ جب تک نبی آخر الزمان پر ایمان نہیں لائے گا، کافر رہے گا، اگرچہ اپنے مذہب پر قائم ہو اور کفر و شرک نہ کرتا ہو۔

لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر وہ ایسا ہی تھا جیسا کہ تحریر کیا گیا کہ تثلیث کا قائل نہ تھا جب بھی وہ کافر ہی تھا۔ کافر قابلِ مغفرت نہیں ہے۔ اس لئے اس کیلئے ایصالِ ثواب حرام اور دعائے مغفرت کرنا کفر ہے۔

(وقار الفتاویٰ: جلد، 1 صفحہ، 279)