Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم: شیعہ کتاب جلاء العیون سے ثبوت

  جعفر صادق

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم: شیعہ کتاب جلاء العیون سے ثبوت

شیعوں کے معتبر مصنف علامہ باقر مجلسی کی معتبر کتاب جلاء العیون میں سیدنا باقر رحمۃ اللہ کا فرمان کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا تو آپ کا جنازہ تمام فرشتوں، مہاجرین و انصار نے فوج در فوج ادا کیا۔

شیعہ حضرات اکثر، اہلسنت عوام کو دھوکا دیتے ہیں اور یہ شور مچاتے رہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز جنازہ صرف حضرت علیؓ اور ان کے چند ساتھیوں نے ادا کیا۔

لیکن جب ہم نے شیعوں کی اپنی کتابوں میں ان کو دکھایا وہ بھی ان کے معصوم اماموں کے بقول کہ حضورﷺ کی نمازِ جنازہ تمام (سب، کل) صحابہؓ مہاجرین و انصار نے ادا کیا۔ تو ان کو ایسا سانپ سونگھ گیا ہے کہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔