ایران میں ظلم کی پردہ کشائی
الشیخ ممدوح الحربیایران میں ظلم کی پردہ کشائی
ایران میں سنی عقیدہ کو دبایا جاتا ہے، ایران میں شیعہ نے سارا میڈیا اس پر لگا دیا ہے کہ سنی اور شیعہ برابر حقدار ہیں یہ بھائی بھائی ہیں اور ہر میدان میں برابر ہیں۔ پوری دنیا میں یہی مشہور کیا جا رہا ہے جب کہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔
کیونکہ شیعہ حکومت کی یہ پوری کوشش ہے کہ ہر وہ ذریعہ استعمال کیا جائے جس سے سنی شیعیت میں آجائیں۔ یہ خوب جانتے ہیں کہ سنی عقیدہ کا آزادانہ پھیلاؤ ان کے شیعہ عقائد کا پول کھول دے گا۔ شیعہ علماء یہ بات بخوبی جان گئے ہیں کہ سنی عقیدہ کا دنیا میں معروف ہونا ان کے افکار و عقائد اور ان کے منصوبہ جات کی موت ہے۔ اب تک شیعہ بیرون ایران ہی اعلان کرتے ہیں کہ یہاں سنی اپنے عقیدہ و بیان میں آزاد ہیں، یہاں سنیوں اور شیعوں میں کوئی تفریق نہیں، یہ ایک دجل اور فریب ہے بلکہ یہ شیعہ پسِ پردہ مختلف ذرائع سے اور خبیث چالوں سے یہ منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں کہ ہمارے سنی بھائیوں اور دوستوں کو حکومتِ ایران جڑ سے اکھاڑ دیں۔ اللہ عظیم سچ فرماتے ہیں:
وَيَمۡكُرُوۡنَ وَيَمۡكُرُ اللّٰهُؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمٰكِرِيۡنَ ۞(سورة الانفال آیت 30)۔
ترجمہ: وہ مکر کرتے تھے اور اللہ مکر کرتا تھا اور اللہ سب سے بہترین مکر کرنے والا ہے۔