رجب کے کونڈے کی رسم سے اجتناب کرنا چاہیے
سوال: ہمارے ہاں بعض لوگ سیدنا جعفر صادقؒ کے نام کے کونڈے دیتے ہیں اور کہتے ہیں اس سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے؟۔
جواب: ہر وہ کام جو ثواب کی نیت سے کیا جائے مگر اس پر کتاب و سنت سے دلیل نہ ہو تو وہ عمل غیر مقبول ہے۔سیدنا جعفر صادقؒ یا سیدہ فاطمہؓ کے نام کونڈے دینے ایسے عمل میں سے ہیں جس کا ثبوت خیرُ القرون میں نہیں ملتا۔ بخاری شریف کی حدیث ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ہمارے دین میں کوئی ایسی بات پیدا کرے گا جو دین میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہوگی۔ اس لیے یہ محض ایک رسم ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔ ایسا عمل بجائے ثواب کے موجبِ گناہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا ہمیں ایسی رسموں سے اجتناب کر کے صحیح اور اصل دین پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
(فتاویٰ صراطِ مستقیم: صفحہ، 438)