Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زوجین میں سے کوئی ایک مرتد ہو جائے


سوال: ایک مسلم مرد اور مسلم عورت کا نکاح ہوا ہے، پھر عورت عیسائی ہو جاتی ہے۔ تو کیا نکاح نہیں ٹوٹتا؟ یا آدمی عیسائی ہو جاتا ہے، تو کیا اس کے ساتھ مسلم عورت ویسے ہی رہ سکتی ہے؟۔

جواب: مسلمان مرد اور عورت کے نکاح کے بعد ان میں سے ایک کے اسلام چھوڑ دینے کی شکل میں نکاح باقی نہیں رہے گا۔ اگر عورت عیسائی ہو جاتی ہے تو مرد کے لیے جائز نہیں کہ اسے اپنے نکاح میں رکھے۔ اگر مرد عیسائی ہو جائے تو مسلم عورت اس کے عقد میں نہیں رہ سکتی۔ (فتاویٰ صراطِ مستقیم: صفحہ، 402)