غیر مسلم کو سلام کرنا یا اس کا جواب دینا
سوال: غیر مسلموں کو مسلمانوں کی طرح "السلام علیکم" کہنا چاہیے یا اس کا کوئی دوسرا طریقہ ہے؟۔
جواب: غیر مسلموں کو سلام کرنے میں اگر ابتداء کی جائے انہیں مخاطب کیا جائے تو "السلام علیکم" کے بجائے "والسلام علیٰ من اتبع الهدىٰ" کہنا چاہیئے۔
بعض اوقات غیر مسلم کی طرف سے سلام کی ابتدا کی جاتی ہے یا وہ مسلمان کو "السلام علیکم" کہتا ہے تو اس کے جواب میں بھی بجائے "وعلیکم السلام" کے صرف "وعلیکم" کہنا چاہئے
حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضور اکرمﷺ نے بعض غیر مسلموں کے سلام کے جواب میں یہ الفاظ فرمائے، جس کا مطلب ہے اور تم پر وہ چیز ہو جس کے تم مستحق ہو۔
سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا "لا تبدوا اليهود و النصارىٰ بالسلام" یہود و نصاری کو "السلام علیکم" کہنے میں پہل نہ کرو اور اگر وہ کہہ دیں تو دوسری حدیث میں ہے "اذا سلم عليكم اهل الكتاب فقولوا وعليكم" جب اہلِ کتاب میں سے تمہیں کوئی سلام کہے تو تم جواب میں صرف "وعلیکم" کہو۔
(فتاویٰ صراطِ مستقیم: صفحہ، 566)