Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دارالاسلام میں غیر مسلمین کی نئی عبادت گاہ


سوال: کیا اسلامی ریاست میں غیر مسلم اپنی عبادت گاہیں تعمیر کر سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ نئی عبادت کی تعمیر مقصود ہے؟

جواب: غیر مسلمین کو دار الاسلام میں نئی عبادت گاہیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔ پرانی عبادت گاہیں باقی رکھ سکتے ہیں ان کی مرمت بھی کر سکتے ہیں مگر قدیم عمارت پر اضافہ نہیں کر سکتے اسی طرح ان کا کوئی شہر فتح ہونے کے وقت اس میں اگر کوئی عبادت گاہ پرانی تھی تو اس سے از سرِ نو آباد کرنے کی اجازت نہیں۔

 (جامع الفتاویٰ: جلد، 8 صفحہ، 331)