Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

لفظ متتابعات مصحف میں نہیں ملتا

  علی محمد الصلابی

عروہ نے عائشہ سے روایت کی کہ یہ آیت نازل ہوئی فَعِدَّةٌ مِّنۡ اَيَّامٍ اُخَرَ‌ (سورة البقرۃ آیت 184)

متتابعات، تو اب متتابعات کا لفظ ساقط ہے۔

(سنن دار قطنی: جلد 2 صفحہ 192، حدیث نمبر: 2339۔ دار قطنی کہتے ہیں اس کی سند صحیح ہے)

اس شبہے کا ازالہ

سقطت کے معنی جاننا بہت ضروری ہے، اس کا معنی ہے منسوخ کر دی گئی اور اس کی تلاوت اٹھا لی گئی۔ لہٰذا یہ لفظ منسوخ ہے۔ تو گویا ابتدائے اسلام میں ’’تتابع‘‘ لگاتار ضروری تھا۔ پھر لگاتار و متواتر کا حکم منسوخ کر دیا گیا اور اس کی تحریف قرآن کے ساتھ کوئی نسبت نہیں۔

(سنن بیہقی: جلد 4 صفحہ 258۔ فتح الباری: لابن حجر رحمہ اللہ: جلد 4 صفحہ 189۔ التحریر و التنویر لابن عاشور: جلد 2 صفحہ 165)