عراقی انتخابات میں ایرانی دخل اندازی - ردِ رافضیت | دفاع…

عراقی انتخابات میں ایرانی دخل اندازی

  الشیخ ممدوح الحربی

صفحہ 3 از 3

لواء: یہ بدر کا قائد ہے، میں ان لوگوں کو بھی جانتا ہوں جن کو اس نے وزارت سے باہر نکالا اور سنی ہونے کے قصور میں اس نے ساڑھے سات سو آدمی باہر نکالے ہیں اور تنخواہیں بھی نہیں دی جن سنی لوگوں پر ابھی اس حکم جاری نہیں کیا ان کی تعداد (24) سو ہے۔

نامہ نگار: محمد نعمت کون ہے؟۔

لواء: محمد نعمت ملازم ہے یہ بصرہ کے علاقہ شوش میں تھا، جنگ کے دنوں میں ایران بھاگ گیا عراق پر قبضہ کے بعد عراق آگیا کوٹ کی پولیس کا افسر مقرر ہوا "الصدر" شہر میں انقلابِ اسلامی کے دفتر کا مدیرِ اعلیٰ ہے وزیرِ داخلہ صولاغ نے مظہر محمد فتحی کو معزول کر کے محمد نعمت کو اس کی جگہ پر مقرر کر لیا، حالانکہ اسے علم تھا یہ جنگی اصولوں سے نابلد ہے۔ عجیب و غریب بات یہ ہے کہ افسرِ اعلیٰ وہ ہے جو فوجی کالج میں قدم تک نہیں رکھ سکا اور بڑی بڑی تنخواہیں کھا رہے ہیں۔

نامہ نگار: انسانی بہبود کی تنظیموں نے کبھی وزٹ کیا ہے؟۔

لواء: داخل ہونا تو دور رہا وہ ان تنظیموں کو ان عقوبت خانوں کے قریب تک نہیں پھٹکنے دیتے۔


صفحہ 3 از 3