Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ کے رسم سے بچنا واجب ہے


تعزیہ اور اس کے لوازمات اسلام کے بعد کی پیداوار ہیں اسلام میں اس کا ثبوت نہیں ہے بلکہ اب یہ کفر کی حد کو پہنچ کر قطعی حرام ہیں ہر موحد متقی، عامل بالقرآن و الحدیث مسلمان کو ان رسموں سے بچنا واجب ہے۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے لے کر حضور اکرمﷺ کے زمانہ سے لے کر قرونِ ثلاثہ کے آخری عہد تک کسی نبی، صحابی، ولی، شہید اور امام کو تعزیہ نہیں بنایا گیا اور نہ کسی نے اس کے بنانے کا حکم دیا حالانکہ ہر زمانہ میں بزرگانِ دین کے ایسے واقعات گزر چکے ہیں جو کربلا کے واقعہ سے بھی زیادہ افسوسناک ہیں۔ 

(فتاویٰ حصاریة و مقالات علمیة: جلد، 7 صفحہ، 173)