نو مسلمہ کو ہندو والدین کے سپرد کرنا
نو مسلمہ کو ہندو والدین کے سپرد کرنا
سوال: ایک مسلمان نے ہندؤ لڑکی کو اغواء کیا پھر اس کو مسلمان کر کے اس سے نکاح کر لیا اب بعض مسلمان چاہتے ہیں کہ اس لڑکی کو اس کے ہندؤ والدین کے پاس بھیج دیں۔ کیا حکم ہے؟
جواب: جس نے کافر لڑکی کو اغواء کیا اس نے برا کیا مگر قبول اسلام کے بعد جب اس سے نکاح کیا تو نکاح درست ہو گیا اب اس لڑکی کو کفار کے حوالے کرنا قطعاً جائز نہیں ہے بلکہ یہ نو مسلمہ کفار کے پاس جانا چاہے تب بھی اسے نہ جانے دیا جائے۔ ہاں! وقتی طور پر والدین یا محرم رشتے داروں سے ملنے میں مضائقہ نہیں۔
(جامع الفتاویٰ:جلد،8 صفحہ، 353)