تصویروں کی حرمت اور شیعہ مذہب میں تعزیہ اور شبیہہ بنانا
بااتفاق علماء اسلام بروئے قرآن و حدیث روضہ کی شبیہہ صورت بنانا اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی صورت مثل تعزیہ بنانا حرام اور باطل ہیں اسلام نے اس کے مٹانے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ حضور اکرمﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا اور اس کام پر مقرر کیا کہ جہاں کہیں اونچی قبریں دیکھیں، مسمار کر دیں اور جہاں تصویر پائیں مٹا دیں۔چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسے ہی کیا اور پھر اپنی خلافت میں کروایا۔ نیز فتح الباری: جلد 17 صفحہ 38 میں ہے کہ: نبی کریمﷺ کعبہ میں داخل ہوئے تو اس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی صورت دیکھی پس آپﷺ نے پانی منگوا کر اس کو مٹا دیا۔
اس سے معلوم ہوا کہ تعزیہ وغیرہ اور قبوں کو مٹا دیا جائے، کیونکہ یہ اسلام کے خلاف ہے تعزیوں وغیرہ میں دلدل وغیرہ کی تصویریں ہوتی ہیں جو حرام ہیں۔
(فتاویٰ حصاریة و مقالات علمیة: جلد، 7 صفحہ، 175)