Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

رافضی کے اس قول پرتبصرہ کہ اللہ کے ماسوا سب حادث ہیں :

  امام ابنِ تیمیہؒ

رافضی کے اس قول پرتبصرہ کہ اللہ کے ماسوا سب حادث ہیں :اور رہا اس کا یہ کہنا کہ اللہ کی ذات کے ماسوا تمام حادث ہیں یہ بات تو حق ہے اور ’’ماسواہ‘‘ کے میں ہائے ضمیر اللہ کی طرف راجع ہے اور جب اللہ کے لیے اسم ظاہر ضمیر کے ساتھ ذکر کیا جائے تو اس کے مسمیٰ میں اس کی تمام صفات بھی داخل ہوتی ہیں پس وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے مسمیٰ سے خارج نہیں پس جس نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو پکارا یا میں نے اس کی عبادت کی تو بتحقیق اس نے حی ،قیوم ،علیم ،قدیر اور اس ذات کو پکارا جو کہ علم اور قدرت کیساتھ موصوف ہے اور باقی صفاتِ کمال کے ساتھ بھی موصوف ہے ۔