Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ متاخرین کا عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق جھوٹ گھڑنے کے اس قدر والہانہ پن کا سبب کیا

  علی محمد الصلابی

وہ سبب یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر کے نزدیک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹ بولنے اور اس کی نسبت بے حیائی کے کاموں کی طرف کرنے کا ان کے دین میں بہت بڑا اجر ہے۔

زین العابدین کورانی (زین العابدین بن یوسف بن محمد بن زین العابدین الکورانی الکردی ائمہ حنفیہ میں سے ایک ہے۔ مفسر، لغوی، اصولی، گیارہویں صدی ہجری کا بڑا عالم ہے۔ اس کی تصنیفات میں سے الیمانیات المسلولۃ علی الروافض المخذولۃ اور غایۃ الامانی فی تفسیر السبع المثانی ہیں۔) جو گیارہویں صدی ہجری کے عالم ہیں، نے کہا: حتیٰ کہ ان کے بیشتر مصنفین اور نمایاں واعظین نے صحابہ رضی اللہ عنہم پرسب و شتم اور ان سے اپنی برأت کے اظہار اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر سب و شتم اور اس کی نسبت بے حیائی کے کاموں کی طرف کرنے کو دین کا جزو شمار کیا ہے۔

(الیمانیات المسلولۃ علی رقاب الرافضۃ المخذولۃ: صفحہ 307)

اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ پر سب و شتم اور ان کی نسبت ان الزامات و بہتانات کو دہرانا جن سے اللہ عزوجل نے ان کو بری کر دیا ہے۔ دین کا جزو اور حصہ ہے تو اس دین کے اصول و قواعد و ضوابط کیا ہوں گے؟ بقول شاعر:

اِذَا کَانَ جُزْئُ الدِّیْنِ کُفْرًا وَ رِدَّۃً

فَکَیْفَ بِاَصْلِ الدِّیْنِ اِنِّیْ لَاَعْجَبُ

خَسِئْتُمْ وَ تَعْلُوْ خَیْرَ اَزْوَاجِ اَحْمَدٍ

کَمَا الشَّمْسُ تَعْلُوْ حِیْنَمَا اللَّیْلُ یَہْرُبُ

اگر کفر و ارتداد دین کا جزو ہیں تو دین کا اصول کیا ہو گا مجھے اس پر بڑا تعجب ہے۔ تم ذلیل و خوار ہو جاؤ اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کی شان اس سورج کی طرح بلند ہے کہ جو آتا ہے تو رات راہ فرار اختیار کر لیتی ہے۔