Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلموں کے برتنوں میں کھانا پینا


غیر مسلموں کے برتنوں میں کھانا پینا

سوال: ایک مسلمان کے لئے کفار و مشرکین کے برتنوں میں کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: کفار کے برتنوں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیا جائے. دھونے سے پہلے ایسے برتنوں میں کھانا پینا مکروہ ہے تاہم اگر دھوئے بغیر ان میں کھا پی لیا جائے تو جائز مع الکراہۃ ہے، اور ایسے کرنے والا حرام کھانے پینے والوں میں شمار نہ ہو گا بشرطیکہ اُن برتنوں کی ناپاکی کا علم نہ ہو اور اگر علم ہو تو دھونے سے پہلے ان برتنوں میں کھانا پینا جائز نہیں۔ 

(دار الفتاویٰ:جلد، 8 صفحہ، 367)