Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

نكاح اور فقہاء و علماء امت

  مولانا اللہ یار خانؒ

نكاح اور فقہاء و علماء امت

لان المقصود الاصلى من النكاح الولد وقصد الولد بالوطى يدل على استبقاء الملك فی الموطوة صيانة للولداما الامة فالمقصود من وطيها قضاء الشهوة دون الولد۔

بہ تحقيق اصلی مقصودِ نکاح سے اولاد ہے اور قصدِ اولاد وطی سے اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ موطوة عورت پر مرد کا حق باقی ہے اولاد کے بچانے کے لیے اور بہر حال باندی سے اصل مقصود قضاءِ شہوت ہے نہ اولاد۔ 

(هدایته: صفحہ 446 جلد 2)

 فائدہ: فقہاء کا بھی یہی فیصلہ ہے کہ نکاح کی وضع توالد و تناسل کے لیے ہے اور باندی محض قضاءِ شہوت کے لیے موضوع ہے پس ثابت ہوا کہ نقی علی صاحب کا نکاح کو غض بصر و قضاءِ شہوت کے لیے موضوع قرار دینا ان کی غلط فہمی کی وجہ ہے اور غلط ہے۔