Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

صدر الشریعہ، حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمیؒ کا فتویٰ شیعہ اور قادیانی کی بنوائی ہوئی مسجد، شرعاً مسجد نہیں ہے


صدر الشریعہ، حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمیؒ کا فتویٰ

شیعہ اور قادیانی کی بنوائی ہوئی مسجد، شرعاً مسجد نہیں ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ وہ مساجد جن کی تعمیر روافض یا قادیانی یا علاوہ ان کے کسی طائفہ ضالہ نے کی ہو، اس پر احکامِ مساجد جاری ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب: وہ گمراہ فرقے جن کی گمراہی حد کفر تک پہنچ چکی ہے جیسے قادیانی اور روافضِ زمانہ، ان کی بنائی ہوئی مسجد شرعاً مسجد نہیں ہے قال الله تعالىٰ

اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ

(سورۃ التوبہ: آیت 18)

نوٹ: مسجد ہونے کیلئے زمین کا وقف ہونا شرط ہے، اور کافر وہ بھی مرتد کا مسجد کیلئے وقف درست نہیں، بلکہ مرتد کا کسی کارِ خیر کیلئے وقف، وقف نہیں۔ اس لئے ان فرقوں کی بنوائی مسجد مسجد نہیں۔ 

(فتاویٰ امجدیہ: جلد 1 صفحہ 255)