امیر معاویہ (رضى الله عنہ) نے اسلامی شرع سے انحراف کیا احکام قرآن و سنت سے روگردانی کی. (حضرت علیؓ تاریخ اور سیاست کی روشنی میں)
مولانا ابوالحسن ہزارویامیر معاویہ (رضى الله عنہ) نے اسلامی شرع سے انحراف کیا احکام قرآن و سنت سے روگردانی کی.
(حضرت علیؓ تاریخ اور سیاست کی روشنی میں)
الجواب اہلسنّت
1: یہ تحریر ایک آزاد خیال صحافی ڈاکٹر طٰہٰ حسین مصری کی ہے جو شیعہ زبان بولتا ہے ہم چونکہ اس کتاب کو اہلسنت کی کتاب نہیں جانتے لہٰذا اس کا جواب دینا ہمارے ذمہ نہیں ہے کہ یہ الفاظ ایسے ہی ہیں جیسے شیعہ کی زبان و قلم سے نکلے ہوئے الفاظ۔
2: ڈاکٹر صاحب کے بارے میں دور حاضر کے ارباب دانش کا بھی یہی فیصلہ ہے کہ یہ صاحب کوئی قابل اعتبار شخص نہیں زیادہ سے زیادہ افسانوی اسلوب میں ان کی تحریرات معتبر ہو سکتی ہیں مگر واقعات کے بیان اور تاریخی کتابوں کے طور پر ان کی کتابیں نہیں لی جا سکتیں چنانچہ ہمارے دور حاضر کے بزرگ عالم دین محقق اہلسنّت والجماعت حضرت مولانا مہر محمد میانوالوی رحمہ اللہ نے ایک نجی محفل میں فرمایا کہ میں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نصاب تعلیم میں شامل ایم اے علوم اسلامیہ کی زبان و ادب جس کے صفحہ 226 پر ڈاکٹر طٰہٰ حسین مصری کا تعارف لکھا ہوا ہے جس میں کتاب کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ واقعات کو تاریخ کی سند تو حاصل ہے مگر ان کا بیان ڈاکٹر طٰہٰ حسین کے افسانوی اسلوب پر تو ہے اس لئے اس کتاب کو تاریخی ماخذ کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔