شیعہ غالی کے جنازہ کو کاندھا دینا اور کفن دفن اور ان کے رسومات میں شریک ہونا
مسلمان کی کسی غیر مسلم کے جنازہ میں شرکت جائز نہیں۔ پس ہندو، یہودی، عیسائی، قادیانی، شیعہ غالی، سکھ، پارسی وغیرہ کے جنازہ کو کاندھا دینا اور کفن دفن اور ان کے رسومات میں شریک ہونا مسلمان کے لیے جائز نہیں۔ البتہ ان کے جنازہ کے ساتھ چند قدم چلنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ تعلق ہو یا کوئی مصلحت ہو، ورنہ یہ بھی درست نہیں البتہ غیر مسلم اس کا قریبی رشتہ دار ہو تو بدرجہ مجبوری کفن دفن میں شریک ہو سکتا ہے، بلا ضرورت مناسب نہیں۔
(فقہى ضوابط حصہ اول: صفحہ، 107)