پہلا نکتہ واقعہ جمل پر سیر حاصل بحث - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع…

پہلا نکتہ واقعہ جمل پر سیر حاصل بحث

  علی محمد الصلابی

صفحہ 6 از 6

وہ مسلمانوں کے درمیان صلح کے لیے گئی تھیں اور اپنے بلند مقام و مرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان اصلاح کے لیے گئیں۔ تاکہ ان سب کے دل مل جائیں۔ سب متحد و متفق ہو جائیں۔ ہر پاک صاف و پرخلوص مومن، صاحب تقویٰ جس کا سینہ کینے سے خالی ہو، اس حقیقت کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایسے لوگوں کے سربراہ علی رضی اللہ عنہ ہیں کہ جنھوں نے واقعہ افک کے حوالے سے منافقوں کے پروپیگنڈے سے متاثر لوگوں کو نئے سرے سے قوم کی شکل میں کھڑا کیا اور یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں جو اپنی امی کی قدر و منزلت اور جس بزرگی و شرافت کی وہ حق دار تھیں کو پہچانتے تھے۔ ویسا ہی ان کے ساتھ معاملہ کیا اور ان کے ساتھ بہترین حسن اخلاق سے بھرپور کردار نبھایا۔


صفحہ 6 از 6