تعزیہ کی مجلس میں شرکت کرنا
سوال: زید ماہِ محرم کے عشرہ کے دنوں میں تعزیہ کی مجالس میں جا کر کھیلتا کودتا ہے۔ از روئے قرآن و حدیث ایسی مجلسوں میں زید کا جانا جائز ہے یا نہیں؟ اور زید اس کو ثواب یا جائز سمجھ کر نہیں جاتا فقط اس نیت سے جاتا ہے کہ محرم کی مجلسوں میں ہندو اور مسلمان سب جاتے ہیں اس لئے مسلمانوں کا زور ہندوؤں پر غالب رہے اور ہندو مغلوب رہیں اور آئندہ اسلام میں ہندو قوم کوئی قسم کا خلل یا زور نہ پہنچائیں؟
جواب: تعزیہ وغیرہ کی مجلس میں کسی نیت سے جانا بھی جائز نہیں۔ قرآن کریم اور حدیث شریف میں منع ہے: وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ الخ(سورۃ المائدہ: آیت، 2)
(فتاویٰ ثنائيه: جلد، 2 صفحہ، 151)