Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رجوع حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ

  مولانا اللہ یار خانؒ

رجوع حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ

پہلے گذر چکا ہے کہ حضرت ابنِ مسعودؓ سے متعہ کی اباحت کی کوئی روایت موجود نہیں بلکہ ان سے نکاحِ مؤقت کی اباحت کا ثبوت ملتا تھا۔

فقال القرطبی لعله لم يكن حنيئذ بلغه الناسخ ثم بلغه فرجع بعد قلت يؤيده ما ذكر اسماعيل انه وقع فی روايته ابى معاوية عن إسماعيل بن ابی خالد فعله ثم ترك ذلك وفی روايت ابن عينيه عن اسماعيل ثم جاء تحريمها بعد وفی رواية معمو عن اسماعيل ثم نسخ

 علامہ قرطبیؒ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ اس وقت تک قائل تھا جب تک اُن کو ناسخ متعہ کی حدیث نہ ملی جب ناسخ مل گیا تو متعہ سے توبہ کر لی تھی۔ ابنِ حجرؒ فرماتے ہیں اس بات کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے جس میں لیلی نے معاویہ کے واسطہ سے اسماعیل بن خالد سے بیان کی ہے کہ سیدنا ابنِ مسعودؓ نے فرمایا ہم نے کیا پھر متعہ کوحرام قرار دیا یعنی رسول خداﷺ نے اور ایک روایت میں کہ سیدنا ابنِ مسعودؓ نے فرمایا پھر متعہ منسوخ ہو گیا تھا۔

فائدہ: سیدنا ابنِ مسعودؓ سے حرمت متعہ کی روایت موجود ہے۔