Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مشرک والدین کے لئے دعائے مغفرت مانگنا


سوال: کسی کے ماں باپ تمام عمر شرک و بدعت میں مرے ہوں، اور نہ اس بارے میں توبہ کی ہو، بظاہر تو یوں ہو، باطن خدا تعالیٰ جانے۔ ایسے شخص کی اولاد ان کے واسطے دعائے مغفرت مانگ سکتی ہے یا نہیں؟

جواب: قرآنِ مجید میں ارشاد ہے: مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى الخ (سورۃ التوبة: آیت، 113)

ترجمہ: مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکوں کے حق میں دعائے بخشش مانگیں چاہے وہ قریبی ہوں۔ پس جس ماں باپ کی بابت علم ہو کہ وہ مشرک تھے، ان کے حق میں تو یہی حکم ہے۔ 

(فتاویٰ ثنائیہ: جلد،1 صفحہ، 274)