Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کے مذہبی میلوں میں تجارت کی غرض سے جانا


 سوال: مسلمان کو قبروں اور مزاروں کے سالانہ عرسوں اور نیز ہندوؤں کے مذہبی میلوں میں تجارت اور خرید و فروخت کی غرض سے جانا جائز ہے یا نہیں؟

 جواب: جہاں شرک یا کسی نا جائز کام کی تائید ہو، وہاں نہ جانا چاہیئے۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے: وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌ الخ (سورۃ المائدہ: آیت، 2) خرید و فروخت سے بھی ان کو رونق اور مدد پہنچتی ہے۔

(فتاویٰ ثنائيه: جلد، 2 صفحہ، 390)