شیعہ سے محبت اور تعلقات رکھنے والے کی امامت
سوال: شیعہ سے محبت ظاہری اور باطنی اور رشتہ داری رکھنے والے کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ سے محبت و تعلق رکھنے والے کو امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز ہے، ہاں اگر اس سے اُس جگہ میں افضل امام نہ ہو اور وہ جبروت سے اُس جگہ میں امام ہو اور معزول ہونا اس کا نہ ہو سکے تو پڑھ لے، جمعہ جماعت کا تارک نہ ہے۔
(فتاویٰ علماء حديث: جلد، 1 صفحہ، 188)