Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

[گنہگار کو ثواب اوراطاعت کار کو سزا:]

  امام ابنِ تیمیہؒ

[گنہگار کو ثواب اوراطاعت کار کو سزا:]٭ رافضی کا قول کہ:(اللہ فرمانبردار کو ثواب دیتا ہے اور نافرمان سے درگزر کرتا ہے یا اسے عذاب دیتا ہے)۔٭ یہ خاص اہل سنت کا مذھب ہے اور دیگر مذاھب کا جن کی نسبت اہل سنت کی طرف کی جاتی ہے جیسے کلابیہ، کرامیہ، اشعریہ، سالمیہ اور امت کے باقی فرقے جیسے مرجئہ؛ وغیرہ۔ اس میں خوارج اور معتزلہ سے اختلاف ہے؛ ان کے بقول مرتکب کبیرہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہے گا۔[مقالات اسلامیین۱ ؍۴۰]٭ زیدیہ شیعہ میں بعض کا عقیدہ معتزلہ والا ہے۔ اور امامیہ کے دو اقوال ہیں ۔ اشعری کہتے ہیں زیدیہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مرتکب کبیرہ ابدی جہنمی ہیں نہ اس سے نکالے جائیں گے نہ جہنم سے چھپ سکیں گے۔