Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وعید میں رافضہ کے عقائدو افکار

  امام ابنِ تیمیہؒ

وعید میں رافضہ کے عقائدو افکاروعید میں روافض کے دو فرقے ہیں پہلا فرقہ اپنے مخالفوں کے لیے وعید ثابت کرتے ہیں ۔ ان کے لیے عذاب کے قائل ہیں ۔ اور جو کوئی ان کے عقیدہ پر کاربند ہو؛ اس کے لیے عذاب نہیں ۔ ان کے مطابق اللہ انہیں جنت میں داخل کرے گا اگر جہنم میں جائیں گے تو اللہ انہیں نکال دے گا۔ انہوں نے اپنے ائمہ سے نقل کیا ہے کہ اللہ اور شیعوں کے درمیان معاھدہ ہے۔ ان کے ائمہ نے اللہ سے سوال کیا تو اللہ نے ان سے درگزر کیا۔ جو شیعہ اور ان کے ائمہ کے مابین حقوق تھے؛ ان سے درگزر کردیا۔ شیعہ اور دیگر لوگوں کے مابین جو مظالم ہوں گے ائمہ سفارش کریں گے تو شیعہ کو معاف کردیا جائے گا۔۲) دوسرا فرقہ:ان کا ایک گروہ وعید کو ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کبیرہ گناہ کے مرتکب ہر شخص کو عذاب دیں گے؛ خواہ وہ ان کے عقیدہ پر ہو یا کسی دوسرے عقیدہ پر۔ یہ عقیدہ اس امامی شیعہ اور معتزلہ میں سے امامیہ کے ائمہ کا ہے۔