سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت کے بعض فوائد - دفاعِ…

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت کے بعض فوائد

  علی محمد الصلابی

صفحہ 3 از 3

سیدنا یزید بن ابو سفیان نے اس وصیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں شام فتح ہوا تو انہوں نے یزید کو فلسطین اور اس کے گرد و نواح کا والی مقرر کیا۔ ان کی موت 18ھ میں طاعون عمواس کے دوران واقع ہوئی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ 19ھ میں فتح قیساریہ کے بعد فوت ہوئے۔ یہ بھی مروی ہے کہ وہ فتح قیساریہ سے قبل ہی رحلت فرما گئے تھے اور اسے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فتح کیا تھا۔

(التبیین فی انساب القرشیین؛ صفحہ 205)

ابو اسماعیل محمد بن عبداللہ بصری فرماتے ہیں: 

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کی موت پر بڑا صدمہ ہوا اور انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو شام کی ولایت سنبھالنے کے لیے خط لکھا۔

(ایضاً صفحہ 207، قادۃ فتح شام و مصر: صفحہ 99)



صفحہ 3 از 3