سیدنا عنبسہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما
علی محمد الصلابیان کی کنیت ابو عثمان تھی۔ ابو امامہ سے مروی ہے کہ جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو وہ گھبرا گئے اور انہیں شدید قسم کی پریشانی لاحق ہو گئی۔ جب لوگ ان کی بیمار پرسی کے لیے آئے تو وہ رونے لگ گئے۔ انہوں نے پوچھا: آپ روتے کیوں ہیں؟ تمہیں کس چیز نے غمناک کیا ہے؟ آپ اسلام میں عمدہ عادات و اطوار اور اچھی سیرت و کردار کی حالت میں رہے ہیں۔ یہ سن کر وہ مزید غمناک ہو گئے اور پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ رونے لگے، اور پھر گویا ہوئے: میں کیوں نہ رؤوں اور میرے غم میں شدت کیوں نہ آئے، مجھے نہیں معلوم کہ کل مجھے کس قسم کے حالات کا سامنا ہو گا۔ میں نے اپنے آگے کوئی ایسا عمل بھی نہیں بھیجا جس پر میں اعتماد کر سکوں۔
(التبیین فی انساب القرشیین: صفحہ 208)