Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ہدایت عالم کے لیے مرسلین علیہم السلام کی بعثت پر تبصرہ

  امام ابنِ تیمیہؒ

[ہدایت عالم کے لیے مرسلین علیہم السلام کی بعثت پر تبصرہ ]:مصنف کا قول ہے: ’’بیشک اللہ تعالیٰ نے اس عالم کی رہنمائی کے لیے رسولوں کو مبعوث فرمایا ۔‘‘

[تو عرض ہے]یہی جمہور اہل سنت کا قول ہے۔ اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے۔حکمت و علت کے مخالف کہتے ہیں :’’ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا اور آپ کی بعثت کو مؤمنین کے حق میں رحمت بنایا۔ یاپھرمؤمنین اور غیر مؤمنین سب کے حق میں رحمت بنایاہے؟ وہ کہتے ہیں یہ رحمت اسی کے پاس سے ہے۔جیسا کہ وہ کہتے ہیں : وہ تمام امور جو ہمیں حاصل ہوتے ہیں آثار ہیں ۔ جمہور مثبتین حکمت کہتے ہیں : اس نے یوں اس وجہ سے کیا۔ اس نے اس کے ساتھ ایسااس لیے کیا۔ اور یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں فعل اس کے پاس سے ہوتا ہے؛ نہ ہی اس کے ساتھ ؛اور نہ ہی اس کے لیے ہوتا ہے۔‘‘