ام الحکم بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا
علی محمد الصلابیسیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی یہ بیٹی ارشاد باری تعالیٰ: وَلَا تُمۡسِكُوۡا بِعِصَمِ الۡكَوَافِرِ (سورۃ الممتحنۃ آیت 10)
ترجمہ: ’’اور تم کافر عورتوں کی عصمتیں روک کر نہ رکھو۔‘‘ کے نزول کے وقت عیاض بن غنم فہری کے نکاح میں تھیں، اس نے اسی وقت اس سے علیحدگی اختیار کر لی اور پھر عبداللہ بن عثمان ثقفی سے نکاح کر لیا۔
(التبیین فی انساب القرشیین؛ صفحہ 209)